گندم کی قلت کے باعث ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ - Knowledge Factory

Sunday, May 8, 2022

گندم کی قلت کے باعث ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ

 


سرکاری گندم کا کوٹا بند ہونے، مارکیٹ میں گندم مہنگی اور کم دستیاب ہونے کے باعث  ملک بھر میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات  کے مطابق فلور ملز  مالکان نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے ، جس کی وجہ سے رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان ہوگا، اور آٹا بحران نہیں آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹا بند ہونے، مارکیٹ میں گندم مہنگی اور کم دستیاب ہونے کے باعث  ملک بھر میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے، پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں 1300 روپے تک اضافے کے باوجود دستیابی مستحکم نہیں ہو پارہی، حکومت کی جانب سے گندم آٹا قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر فلو ملز نے گندم خریداری کم کردی ہے۔

حکومت نے فلور ملز کو قبل از وقت سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے،  جس کے بعد فلور ملز کو جون کی بجائے رواں ماہ ہی سرکاری گندم کی فراہمی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی  قیمتوں میں 200 سے روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت حکومت نے 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1 ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے

مزید خبریں پڑھنے کے لیے آگے خبرنامہ پر کلک کریں: خبرنامہ 
 


No comments:

Post a Comment