چین کی حکومت عمران خان سے کیوں ناراض ہے؟ - Knowledge Factory

Sunday, May 8, 2022

چین کی حکومت عمران خان سے کیوں ناراض ہے؟




وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا آڈٹ کیا، جس کے باعث چین کے دوست سخت ناراض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سی پی این ای کے عہدیداروں نے ملاقات کی، جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ عمران نیازی نے سی پیک کا برا حال کر دیا ہے، عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کروایا جس سے چینی دوست سخت ناراض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں تیل کی قیمتیں منجمد کرکے عمران خان نے اگلی حکومت کیلئے بارودی سرنگ بچھائی، اب پرندہ پنجرے میں پھڑپھڑا رہا ہے، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں مگر عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں ہمارے پاؤں کی زنجیر ہیں،سعودی عرب اور یو اے ای میں ہمیں بہت عزت ملی، ہم نے انہیں مدد کی درخواست کر دی ہے، فیصلہ اب انہوں نے کرنا ہے۔
مزید خبریں پڑھنے کے لیے آگے خبرنامہ پر کلک کریں: خبرنامہ


 

No comments:

Post a Comment