تحریک انصاف کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے عمران خان کو مشورہ ديا کہ 20 سے 25 دسمبر تک پنجاب اسمبلی توڑ ديں۔
تحریک انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے رائے دی ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے میں 2 تین ماہ صبر کیا جائے، میں اس سے متفق نہیں، کیوں کہ پرويزالہی عمران خان کے ساتھ دو نمبری کر رہے ہيں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے پرویزالہی سے گزارش کی کہ آپ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائيں، انہیں تحريک انصاف کواہميت دينی چاہيے، لیکن وہ مسلم لیگ ق کے ان لوگوں کو نواز رہے جو اسمبلیوں میں بھی نہیں، اپنی مرضی سے مشیر بھرتی کر رہے یہ زیادتی ہے، اسے دو نمبری کہوں تو بری بات نہیں، پرویزالہی کو گجرات کے بجائے باقی اضلاع میں زیادہ کام کرواناچاہيے۔
جلیل شرقپوری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 20 یا 25 دسمبر تک پنجاب اسمبلی تحلیل کردینی چاہیے، اگر عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑدی، تو ایک ہفتے میں وفاق بھی ٹوٹ جائے گا، پی ڈی ایم کی عزت بھی اسی میں ہے کہ الیکشن میں جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتی سسٹم اتنا کمزور ہے کہ چور کو پکڑا ہی نہیں جاسکتا۔
No comments:
Post a Comment