اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا - Knowledge Factory

Tuesday, May 10, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئی۔
وکیل ایمان مزاری نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے ایف آئی اے نے نوٹس کیا جس پرعدالت نے ایف آئی اے کوسوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی مذید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
مزید خبریں پڑھنے کے لیے آگے خبرنامہ پر کلک کری:خبرنامہ 

 

No comments:

Post a Comment