سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو رکھا ہی اوچھے ہتھکنڈوں کے لیے ہے، اگر ہمارے ورکرز یا قیادت کے ساتھ کوئی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا تو پورا ملک جام کر دیں گے۔
شفقت محمود نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل بروزمنگل جہلم میں پاور شو کریں گے۔شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کے بحران کا حل انتخابات ہیں، انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے تنگ کر رہی ہے، کرائم منسٹر کا بڑا بھائی اور انکے لوگ سب سے زیادہ اداروں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔
سابق وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے فیصلہ کرنا ہے جو لوگ ضمیر بیچتے ہیں انکو ساتھ بٹھانا ہے یا الگ کرنا ہے، چند جماعتوں یا چند لوگوں کی بات نہیں ہم نے دیکھنا ہے قانون کی حکمرانی ہوگی یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے ضمیر فروشی اور بندر بانٹ کی اجازت ہوگی یا نہیں ہوگی، اگر منحرفین نااہل ہوتے ہیں تو باقیوں کو انتباہ ہو جاتا کہ پاکستانی قوم غیر اخلاقی حرکات کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment