شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ یہ ایوان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
یاد رہے کہ سینئر صحافیوں کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی ایبٹ آباد جلسے میں اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
No comments:
Post a Comment