ڈی نوٹیفائی کئے جانے پر چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل - Knowledge Factory

Thursday, December 22, 2022

ڈی نوٹیفائی کئے جانے پر چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل


گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر چوہدری پرویز الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے نوٹیفکیشن کو نہیں مانتا، یہ غیرقانونی ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ گورنر کے اقدام کے خلاف صبح عدالت جائیں گے،میں وزیراعلیٰ ہوں،کابینہ کام کرتی رہےگی۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پنجاب کابینہ کو بھی تحلیل کر دیا گیا۔


 

No comments:

Post a Comment