وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا - Knowledge Factory

Thursday, December 22, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا


گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‘وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پرویزالٰہی اور صوبائی کابینہ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے’۔


 

No comments:

Post a Comment