بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا آج کل خواتین وحضرات میں عام دیکھا جا سکتا ہے جو نہ صرف صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے بلکہ اس سے نجات کیلئے یہ خواتین و حضرات کئی کئی دن بھوکا رہنے کے ساتھ ساتھ انتہائی تھکا دینے والی ورزشیں بھی کرتے نظر آتے ہیں مگر اب ہم آپ کو یہاں ایک ایسا جادوئی ٹوٹکا بتانے جا رہے ہیں
جس کے صرف 7دناستعمال سے نہ صرف آپ کے پیٹ کی فالتو چربی ختم ہو جائے گی بلکہ آپ کی صحت پر بھی اس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اس نسخہ کوتیار کرنے کیلئے آپ کا نہ ہی زیادہ تردد کرنا پڑے گا اور نہ ہی چیزیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر لانا پڑیں گی، نسخے کے اجزا عام استعمال کی چیزوں کی دکان سے با آسانی دستیاب ہیں۔
اس نسخے کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو بھی نکال باہر کرتا ہے۔ اس کے اجزا میں شہد، گریپ فروٹ کا جوس، سیب کا سرکہ شامل ہیں۔ ایک چائے کا چمچ شہد ، ایک کپ گریپ فروٹ کا جوس اور دو چائے کے چمچ سیب کا سرکہ لیں اور ان تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر مکس کر لیں۔
یہ مشروب دوپہر یا رات کے کھانے سے قبل پئیں۔ استعمال کے صرف ایک ہی ہفتے کے بعد آپ واضح فرق دیکھیں گے۔اس نسخے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے استعمال سے آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادے جو کسی وجہ سے جسم میں ہی ڈمپ ہو رہے ہیں وہ بھی نکلنا شروع ہوجائیں گے اور جسم میں تازہ خون بننے سے رنگت میں بھی واضح فرق نظر آنے لگے گا۔
No comments:
Post a Comment