آج ش کی حکومت ہے، ش میری پارٹی ہے، شیخ رشید - Knowledge Factory

Saturday, May 7, 2022

آج ش کی حکومت ہے، ش میری پارٹی ہے، شیخ رشید

 



سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلےگی،آج ش کی حکومت ہے، ش میری پارٹی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، آصف زرداری کےعلاوہ تمام لوگ الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ایک پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جب کہ آج جے یوآئی نے بھی عوامی رابطہ مہم کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کیلئے ہمیں معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حالات اس نہج پرپہنچ چکے ہیں کہ الیکشن کےعلاوہ کوئی حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی طورپر بےنقاب ہو چکے ہیں، موجودہ حکومت صرف 2 ووٹوں کی اکثریت پرکھڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نومبرسے پہلےاداروں سے تعلقات ٹھیک کریں گے، میری اورعمران خان کی معلومات ٹھیک تھیں کہ ہم مارچ میں جا رہے ہیں، جو لوگ ہمیں چھوڑ کر گئے ان کی ٹائمنگ پہلے سے طے تھی۔انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلےگی،آج ش کی حکومت ہے، ش میری پارٹی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ ان کو گھروں سےنکال کرماریں گے، یہ لوگ لانگ مارچ سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید کو گرفتارکریں گے، فیصل آباد میں گرفتاری دینا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے 
منع کردیا۔

مزید اور خبریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

No comments:

Post a Comment