کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا پاکستانی مریض یحییٰ جعفری میڈ یا پر سامنے آگیا ۔اس کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹرز میں ڈاکٹروں نے خیال رکھا جس کے باعث مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ میں وائرس نہیں ہے ۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یحییٰ جعفری نے بتا یا کہ 18فروری کو پہلی دفعہ علامات ظاہر ہوئیں ،اس دوران کمزوری،بخار ،متلی اور الٹیاں ہوئیں لیکن جب 20فروری کو پاکستان آیا
تو میں بالکل ٹھیک تھا ،ائیر پورٹ پر تھر مل سکینر سے بھی چیک کیا لیکن میں
ٹھیک آیا ،پھر گھر جا کر ڈاکٹر کو چیک کرایا اس نے خون کے ٹیسٹ کرانے کو کہا
،خون کے ٹیسٹ صحیح آئے تو میں یونیورسٹی چلا گیا لیکن پھر یونیورسٹی میں دوبارہ علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے ڈاکٹرز کو چیک کرایا جنہوں نے آغا خان ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا جو کہ مثبت آئے ۔ یحییٰ جعفری نے بتا یا کہ جب کرونا وائرس کی علامات پہلی بار ظاہر ہوئیں تو ان میں اتنی شدت تھی کہ مجھے لگا کہ یہ میرے قابو سے باہر ہے لیکن پھر پاکستان میں علامات قابو میں محسوس ہوئیں ۔میرے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مجھ سے ملنے والے دوستوں اور رشتے داروں کے ٹیسٹ کیے گئے لیکن سب کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ۔مجھے قرنطینہ میں رکھ کر ڈاکٹروں نے اچھے طریقے سے علاج کیا روزانہ کی بنیاد پر میرا بخار ،بلڈ پریشر،آکیسجن لیول اور پھیپھڑوں کا معائنہ ہوتا تھا اور میری قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیں فراہم کی گئیں ۔میں جوان تھا اس لیے وائرس نے پھیپھڑوں پر بری طرح حملہ نہیں کیا اور میں ٹھیک ہو گیا۔
Thursday, March 26, 2020
Home
Breaking News
Recent News
کرونا وائرس کا پہلا پاکستانی مریض میڈ یا پر سامنے آگیا ،اپنی حالت کے بارے میں تمام تفصیلات بتا دیں
کرونا وائرس کا پہلا پاکستانی مریض میڈ یا پر سامنے آگیا ،اپنی حالت کے بارے میں تمام تفصیلات بتا دیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment