مستقبل میں پی ٹی آئی کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، مونس الٰہی - Knowledge Factory

Sunday, December 11, 2022

مستقبل میں پی ٹی آئی کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، مونس الٰہی


وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مونس الہٰی سے وی لاگرز نے پنجاب کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر مونس الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔
مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں، والد صاحب عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد پرویز الہٰی، حسین الہٰی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا رابطہ بحال ہوا ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔

No comments:

Post a Comment