مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب - Knowledge Factory

Saturday, December 10, 2022

مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب


اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔

عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری محمد ساجد کی درخواست پر پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیا۔
عمران خان کا جواب آنے کے بعد معاملے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شہری نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے تمام فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق معلومات چھپائیں، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں بطور رکن اسمبلی نا اہل قرار دیا جائے۔

No comments:

Post a Comment