امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےکہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ جھوٹ، پروپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات کو پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سے کسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اس موقع پر افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
No comments:
Post a Comment